راولپورہ سرینگر میں پی ڈی ڈی کے تین ملاامین مرمت کے دوران جھلس گئے

صدر اسپتال میں زیر علاج حالت خطرے سے باہر/ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

سرینگر/ 04فروری: راولپورہ سرینگر کے علاقے میں اس وقت سنسنی خوف ودہشت کاماحول پھیل گیاجب محکمہ پی ڈی ڈی کے تین ملازمین سروس لائن کی مرمت کررہے تھے کہ برقی رو بحال ہو ئی جس سے وہ جھلس گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا ۔اے پی آ ئی کے مطابق راولپورہ سرینگر میں محکمہ پی ڈی ڈی کے تین اہلکار نزیر احمد،طاریق احمد،غلام محمد سروس لائن کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران برقی رو بحال ہوئی جسکے نتیجے میں محکمہ پی ڈی ڈی کے تینوں اہلکار کرنٹ لگنے سے جھلس گئے اور انہیں نازک حالت میں ایس ایم ایس ایچ اسپتال سرینگر پہنچادیاگیا ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ایس ایم ایس ایچ اسپتال ڈاکٹرکنول جیت سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے تین ملازمین کو جھلس جانے کے بعد اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کیاگیا ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ڈی ملازمین کے پیر اور ہاتھ جھلس گئے ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔وادی کشمیر میں آئے دن پی ڈی ڈی ملازمین کے اہلکار یاڈیلی ویجر سروس لائنوں ٹرانسفار مروں ہائی ٹینشن لائنوں کی مرمت کے دوران حادثات کاشکار ہورہے ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے صرف دعوے کئے جارہے ہے۔ لائنوں ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لئے پی ڈی ڈی ملازمین کووہ سامان ہی دستیاب نہیں جسکی انہیں ضرورت ہے اور مرمت کے دوران برقی رو اچانک بحال ہونااس بات کی عکاسی ہے کہ مرمت کرنے والے رسیونگ اور گرڈ اسٹیشنوں پرتعینات ملازمین کے درمیاں کو ئی تال میل نہیں ہواکرتاہے اور جہاں کئی بھی مرمت کی ضرورت ہے اس دوران برقی رو کومنقطع رکھناضروری ہے تاکہ کسی لائن مین ڈیلی ویجرانسپیکٹرجونئر انجینئر کی جان ضائع نہ ہو اور اس کے لئے سختی کے ساتھ احکامات پر عمل کرنا لازمی قرار دیاجانا چاہئے ۔

Comments are closed.