اموات کی تعداد5لاکھ سے متجاوز؛ یومیہ معاملات میں 13 فیصد کی کمی
سری نگر:۴،فروری: ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے ایک لاکھ 49ہزار394 نئے کورونا معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے میں کورونا کے سبب1072 افراد کی جان چلی گئی۔خیال رپے بدھ کی صبح سے جمعرات کی صبح تک ملک میں ایک لاکھ 72ہزار433 مثبت معاملات درج ہوئے تھے جبکہ 1008مریض زندگیوںکی جنگ ہارگئے تھے ۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزرات صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے ایک لاکھ 49ہزار394 نئے کورونا معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے میں کورونا کے سبب1072 افراد کی جان چلی گئی،اوراس طرح سے ملک بھر میں کوروناسے ہونے والی اموات کی تعداد5لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان ممالک میں تیسرے مقام پر آگیا ہے جہاں کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔ مرکزی وزرات صحت نے کہاکہ کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلہ13 فیصد کی کمی کے ساتھ ملک بھر سے آج ایک لاکھ49 ہزا394 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 2 لاکھ 46 ہزار674 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ مرکزی وزرات صحت کے مطابق مجموعی طور پر اب تک ملک کے 4 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیںتاہم ملک بھر میں فی الحال 14 لاکھ 35 ہزار 569 کورونا کیسز فعال ہیں۔
Comments are closed.