بڈگام مےں منشیات فروش گرفتار؛ چرس اورنشہ آورادویات برآمد
بڈگام:۴،فروری: سماج سے منشیات کی روک تھام لگانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے اےک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی مادہ برآمد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق موہن پورہ چوک بڈگام پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے روکا۔ مذکورہ شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے110گرام وزنی چرس جیسا مادہ، اسپاسمو پراکسیون پلس کی75گولیاں برآمد ہوئیں اور اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔جس کی شناخت ساحل احمد بٹ ولد خضر محمد بٹ ساکنہ اومپورہ بڈگام کے بطو ر ہوئی ہے۔ تھانہ پولےس بڈگام نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر26/ 2022این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت در ج کرکے مذےد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولےس کی جانب سے کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.