کے ٹی ایم ایف کے صدر شاہد حسین میر نے سینئر صحافی معراج الدین وانی کے انتقال پر گہری دکھ کا اظہار کیا
کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن کے صدر شاہد حسین میر نے منگل کو سینئر صحافی اور سری نگر نیوز کے مدیر اعلیٰ معراج الدین وانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
اپنے تعزیتی پیغام میں کے ٹی ایف کے صدر میر نے کہا کہ معراج الدین وانی نہ صرف ایک اچھے انسان بلکہ اپنے اصولوں پر کربند رہنے والی شخصیت تھیں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بے باک صحافی تھے ۔مرحوم اپنے اخبار کے ذریعے لوگوں کے مشکلات و مسائل اجاگر کرنےمیں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے ۔
کے ٹی ایم ایف کے صدر نے مزید کہا کہ معراج الدین وانی کی وفات صحافی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جس کی برپایی کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔شاہد حسین میرنے اپنی تعزیتی بیان میں مرحوم معراج الدین وانی کے دوست و احباب اور خاص کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے وہیں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
Comments are closed.