واجب الادا بلوں کی فوری واگزاری کے مطالبہ کو لیکرجے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی کا احتجاج ، ایل جی سے مداخلت کی اپیل
سرینگر: جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں انجینئرنگ کمپس راجباغ سرینگر میںاحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔چیر مین کنٹریکٹرس کارڈنیشن کمیٹی کے چیرمین غلام جیلانی پُرزا کی قیادت میں منعقدہ احتجاج کے دوران ٹھیکداروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ٹھیکداروں کے جائز مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کے نتیجے میں انہیں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایک طرف سرکاری افسران کی طرف سے احکامات جاری کیے جاتے ہیں جس میں وہ تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہیں جس میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی ٹھیکیدار وقت پر پروجیکٹ مکمل نہیں کرتا تو اسے بلیک لسٹ کر دیںگے تو دوسری طرف انتظامیہ ٹھیکیداروں کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 31 دسمبر 2021 سے اب تک سرکاری ٹریجریوں میں ہزاروں بل زیر التوا ہیں جن کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی۔ اگر انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ہم پہلے فنڈز کو دستیاب کرائیں گے اس کے بعد ٹینڈر پر کام کریں گے تو کیا سرکار اس پر عمل کررہی ہے یا پھر یہ سرف ٹھیکداروں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ۔ احتجاجی ٹھیکے داروںنے کہا کہ یوٹی انتظامیہ کو چاہئے کہ اگرواقعی سمارٹ سٹی کہلائے جانے والے ترقیاتی کاموں کو انجام دینا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ ہماری واجب الادا بلوں کو فوری طور پر واگزار کریں۔احتجاجی مظاہرین نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ان کے جائزہ مسائل کو فوری طور پر حل کریں بصورت دیگر ٹھیکدار اپنے مسائل حل کرانے کےلئے احتجاجی راہ اپنانے پر مجبور ہوجائیںگے اور جوبھی نتائج برآمد ہوں گے اس کی تمام تر ذمہ داری سرکار پر عائد ہوگی ۔
Comments are closed.