محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے عین مطابق میدانی علاقوں میں بوندھاباندھی اورمیدانی علاقوں میںدرمیانیہ درجہ کی برفباری
گلمرگ میں ملکی غیرملکی سیاح برفباری سے لفط اندوزجموں سرینگر شاہراہ پرگاڑیوں کی آ مدرفت جاری
سرینگر/ 26 دسمبر: محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں صبح سے بوندھاباندھی اورپہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوئی گلمرگ پہلگام ،سونہ مرگ اہربل ،یوسمرگ ،توسہ میدان کے صحت افزاء مقامات پراچھی خاصی برفباری شروع ہونے سے ملکی اورغیرملکی سیاحوں میںخوشی کی لہربرفباری اوربوندھاباندھی کے باوجودجموں سرینگرشاہراہ گاڑیوں کی آمدرفت جاری تاہم مغل روڈ گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندرہا ۔اے پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 26,27دسمبر کوپہاڑی اورمیدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشن گوئی کی تھی اورمحکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے مطابق علی الصبح سے ہی بوندھا باندھی میدانی علاقوں میںشروع ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری شروع ہوئی تاہم پہلگام ،سونہ مرگ ،یوسمرگ ،توسہ میدان اورگلمرگ میں اچھی خاصی برفباری سے ملکی اورغیرملکی سیاح خوش ہوئے اوربڑی تعدادمیں گلمر گ میںسیاح برف سے لطف اندوزہوئے اورسیاحوں نے برفباری پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ برفباری کے دوران وادی کشمیر مزیدخوبصورت لگ رہی ہے اورسیروتفریح کرنے والے لوگوںکوچاہئے کہ اس موسم میںضرورجموں وکشمیر کارُخ کریں۔ ادھرپیرپنچال اورخطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی اوردرمیانی درجہ کی برفباری شروع ہوئی جبکہ شدیدسردی برفباری کے بیچ جموں سرینگرشاہراہ گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے کھلی رہی جبکہ مغل شاہراہ تیسرے دن بھی گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بندرہی ۔ادھربانڈی پورہ گریزشاہراہ بھی گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند رہی جبکہ سرینگرلہہ شاہراہ پربھی گاڑیوں کی آمدرفت متاثرہوئی باورڈرروڈآرگنائزیشن آینڈبی روڈویئزاتھارٹی نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ سرینگرلہہ جموںسرینگرشاہراہ پرسفرکرنے سے پہلے محکمہ ٹریفک سے جانکاری حاصل کرے اور حالات کے بارے میں جانکاری کے بعدہی ان شاہراہوں پرسفرکرے تاکہ انہیںکسی مشکل کاسامناناکارنا پڑیں ۔
Comments are closed.