فرقہ پرست قوقتوں سے مقابلہ کے لئے پیپلزالائنس مشترکہ طورپراسمبلی ا لیکشن لڑے گی: فاروق عبداللہ

ملک کانوجوان موجودہ حکومت سے ناراض جموںوکشمیرکے حالات1990سے بھی بدتر

سرینگر/ 26 دسمبر : فرقہ پرست طاقتوں کامقابلہ کرنے کے لئے اتحاداتفاق کولازمی قراردیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اورجموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ پیپلزالاینس مشترکہ طور پراسمبلی الیکشن میں شرکت کریگی ملک کے نوجوان مرکزی حکومت سے نالاں ہیں جموںو کشمیر کے حالات1990سے بھی بدترہے ۔اے پی آئی کے مطابق جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال کوانتہائی نازک تشویش ناک قراردیتے ہوئے جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اعلی نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموںو کشمیرمیں حالات1990سے بھی بد ترہے اورجموں کشمیر میںحالات بہترہونے کے جودعوے کئے جارہے ہے وہ بے بنیاداورکھوکھلے ہے ۔انہوںنے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین جھڑپوںکالامنتہائی سلسلہ بھی جاری ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کے نوجوان موجودہ حکومت سے نالاں ہے اورملک میںخاص کراقلیتیں اپنے آپ کوغیرمحفوظ تصورکررہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کوٹکڑوں میںبانٹنے کی جوکارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس نے صورتحال کومزیزخوفناک بنادیاہے ۔انہوںنے کہاکہ بھار ت کثرت میں وحدت والاملک ہے جہاں مختلف مزاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں اوربھارت میں گنگاجمناتہذیب صدیوںسے قائم ہے او ر مذیب کونیست نابودکرنے کی کارروائیاں عمل میںلائی جارہی ہے جموںوکشمیرمیںفرقہ پرستی کوناقابل قبولقراردیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کااس بات پرپورابھروسہ ہے کہ اتحاد اہی فرقہ پرست قوتوں کوشکست دینے میںمعاون ثابت ہوگا۔سرینگرگاندربلاور بڈگام حلقے کے ممبرپارلیمنٹ نے کہاکہ پی اے جی ڈی اسمبلی الیکشن متحدطورپرلڑے کی نیشنل کانفرنس پیپلزڈیموکریٹک پارٹی سی پی آئی ایم عوا می نیشنل کانفرنس اورپیپلزفرنٹ جوپیپلزالائنس کی اکائیاں ہے اسمبلی الیکشن مشترکہ طورپرلڑے گی تاکہ فرقہ پرست قوتوںکوشکت سے دوچارکیاجائے ۔پانچ اگست2019کی کارروائی کوغیرآئینی غیرجمہوری قراردیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ خصوصی درجے کی بحالی کے لئے وہ اپنی کوششیں آئینی اورجمہوری طریقے سے جاری رکھے گے ۔

Comments are closed.