پلوامہ میں گرینیڈ حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی
سری نگر، 26 دسمبر : جنوبی ضلع پلوامہ میں اتوار کو ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجووں نے اتوار کو سہ پہر کے وقت ضلع پلوامہ میں پوسٹ آفس کے نزدیک تعینات جموں وکشمیر پولیس کی ایک پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ کے اس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد پلوامہ ضلع میں سبھی چیکینگ پوائنٹس کو الرٹ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
Comments are closed.