وزیر داخلہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر سری نگرمیں مقیم
یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کی صدارت۔ سےکورٹی صورتحا ل کالیا جائزہ
ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لےا۔ کئی پروجےکٹوں کا کےا افتتاح
سر ینگر /23 اکتوبر/سی این ایس / مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہفتے کو سرےنگر پہنچ گئے جہاں انہوںنے ےونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ مےں اےک اعلیٰ سطحی اجلاس مےں سےکورٹی صورتحا ل کا جائز لےا اور۔ سی اےن اےس کے مطابق سرےنگر کے ہوائی اڈے پر برستی بارشوں کے بیچ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر داخلہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وزیر داخلہ امت شاہ سرینگر پہنچتے ہی نوگام میں مہلوک پولیس انسپکٹر پرویز احمد کے گھر گئے اور وہاں لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔امت شاہ نے ہلاک شدہ انسپکٹر پرویز احمدکی اہلیہ فاطمہ اختر سے ملاقات کی اور انہیں سرکاری ملازمت کے لیے سرکاری کاغذات بھی سونپے۔ ان کے ہمراہ جموں وکشمےر کے ایل جی منوج سنہا ، مرکزی وزےر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور ڈی جی پی دلباغ سنگھ بھی موجود تھے۔ دوپہر کے وقت وزےر داخلہ نے ےو نےفا ئےڈ کمانڈ میٹنگ کی صدارت کی جس مےں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لےاگےااجلاس میں ملٹےنسی کے واقعات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور منصوبوں پر بھی بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گےا۔ اجلاس میںےونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ میں آئی بی سربراہ اروند کمار،ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف کلدیپ سنگھ، ڈائریکٹر جنرل قومی سلاتی گارڈ ایم اے گنہ پتی،بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل پنکج سنگھ،ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ،فوجی کمانڈر، وادی اور جموں کے آئی جی پیز اور فوج کے کور کمانڈربھی میٹنگ میں شریک شرکت کی ۔اس کے بعد امت شاہ نے شاہ وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے نفاذ میں پیش رفت کا بھی جائزہ لےا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے وےڈ ےو کانفرنس کے ذرےعے سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے سے شارجہ سے سرینگر فضائیہ سروس کا بھی افتتاح کےا اور جموں۔ وزیر داخلہ سرینگر اور جموں میں پنچایتی و ضلع ترقیاتی کونسل کے چندہ نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔24 اکتوبر کو وزیر داخلہ جموں کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ ترکوٹہ نگر میں بی جے پی کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ 25 اکتوبر کو وزیر داخلہ سرینگر میں ہوں گے اور اسی روز دہلی روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ پانچ اگست 219 یعنی دفعہ370 کے خاتمے اور ریاست کو دو یونین ٹیریٹریوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد وزیر داخلہ کا پہلا دورہ جموں و کشمیر ہے۔ان کے دورے سے قبل سری نگر سمیت پورے کشمیر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور مرکزی مسلح افواج الرٹ ہے۔ سری نگر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔۔ پولیس کے مشورے کے مطابق امت شاہ کے دورہ کے دوران گپکار روڈ اور بلوارڈکا ایک حصہ بند رہے گا۔
Comments are closed.