سر ینگر /23 اکتوبر: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف بارہ رکنی ٹےم کا اعلان کردیا ہے۔اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رو¿ف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین پہلا میچ اتوار شام سات بجے کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی ٹےم کے کپتان بابر اعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پر کھیلنے کا بہت تجربہ ہے جو کام آئے گا جبکہ بڑے میچ سے پہلے ریلیکس ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں بڑے میچ ہیں اور دونوں کے لیے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے میچ پر بات نہیں ہوئی جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے میچ سے پہلے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بلے بازی ہمارا سب سے اہم شعبہ ہے۔متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام ہی ٹیمیں اس سال ٹی20 کرکٹ کا تاج اپنےسر سجانے کی خواہاں ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.