وادی کے شمال و جنوب میں بجلی نظام متاثر؛ شام تک بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہیں کی جا سکی

سر ینگر /23 اکتوبر/سی این ایس / برفباری اور بارشوں سے وادی کے شمال و جنوب میں بجلی نظام متاثر پڑا ہے اور شام تک بےشتر علاقوں مےں بجلی بحا ل نہےں کی جا سکی تھی۔سی اےن اےس کے مطابق برفباری کے بعد وادی کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ برفباری کی زد مےں آ نے والے دوردراز دیہات میں مکمل طور پر بجلی کا نظام ٹھپ پڑا ہے۔ بالائی علاقوں اور بیشتر دیہات میں بجلی کی ترسیلی لائینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گاندربل کے بیشتر صدر مقامات سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ برف باری کے بعد کئی دیہات میں بجلی بند پڑی ہیں ۔سمبل ، سوناواری کے بےشتر علاقوں مےں بجلی کی سپلائی جمعہ کی شام سے ہی ٹھپ پڑی ہے ۔ بڈگام کے کچواری ،موجہ پتھری، آری ڑال، ریار،خانصاحب مےں ےہی صورتحا ل رہی۔چاڈورہ کے حشرو پانزن ،کانےورہ د±دم پتھری،لولی پورہ ، گگی پتھر اور برزو نیل ناگ میں بھی یہی حا ل ہے۔ ضلع کولگام کے قاضی گنڈ اور دیگر کئی علاقوں میں گذشتہ شام سے ہی بجلی سپلائی منقطع ہے۔ کولگام اور شوپےاں کے بےشتر وعلاقوں مےں جمعہ کی شام سے ہی بجلی سپلائی ٹھپ تھی اور شام تک ان علاقوں مےں بجلی بحا ل نہےں کی جا سکی تھی۔

Comments are closed.