
ٓعسکریت پسندی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گے:منوج سنہا
شہری ہلاکتوں میں ملوث افراد کو انسانیت سوز کام کیلئے بھاری قیمت چکانی پڑے گی
کشمیر پولیس اوردیگرحفاظتی دستوںکاکام قابل تعریف ،پولیس یادگاری دن پر لیفٹیننٹ گورنر کا خطاب
سری نگر٢١،اکتوبر: جموںو کشمیرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اور دیگر حفاظتی دستے قیام امن کیلئے انتھک کام کررہے ہیں۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق جمعرات کو پولیس یادگاری کے دن پر آمڈ پولیس کمپلیکس زیون سرینگر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ ’’کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں میں جو بھی ملوث ہیں اُن کو اس انسانیت سوز کام کیلئے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ کے ہمراہ حفاظتی دستے تب تک آرام سے نہیں بیٹھے گے جب تک نہ جموںوکشمیر کی زمین سے ملی ٹینسی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ہے‘‘۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ’’جو کوئی بھی امن کو بگاڑنے کی کوشش کرے گا ان کے ساتھ سختی سے نمٹ کر ہماری طرف سے سخت جواب دیا جائیگا‘‘۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز امن کو برقرار رکھنے میں قابل سراہنا کام انجام دے رہے ہیں خواہ وہ کووڈ19وبائی سے مقابلہ کرنا ہو،کورونا سے بچائو کیلئے عملیاتی طریقہ ٔ کارکا نفاذ ہو، امن و قانون کا قیام ہویا عسکریت پسندی سے لڑنا ہو،پولیس آگے ہوتی ہے، جموںوکشمیر پولیس اپنی صلاحیتوں اور ذمہ داریوں کی وجہ سے نہ صرف یوٹی میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مقبول ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ’’جموںوکشمیر پولیس کا اگر کوئی دوسرا نام ہے تو وہ ’’ذمہ داری ‘‘ ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ جو شہریوں اور اقلیتی طبقہ کی بہیمانہ ہلاکتوںمیں ملوث ہیں، وہ امن کے دشمن ہیں‘‘۔ منوج سنہا نے کہاکہ ’’انتظامیہ پولیس اور دیگر حفاظتی دستوں کے اشتراک سے جموںوکشمیر میں صدیوں پرانے بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی‘‘۔ خیال رہے وادی کشمیر میں ماہ اکتوبر کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران نا معلوم بندوق برادروں نے یہاں غیر ریاستی مزدروں اوراقلیتی فرقے کے کئی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں وادی میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔جب حالیہ ہلاکتوں کے بعد یہاں وادی سے غیر ریاستی مزدروں کی ایک بڑی تعداد واپس چلی گئی ہے ۔وادی کشمیر میں غیر ریاستوں مزدروں کے5افراد کو قتل کیا گیا ہے جبکہ ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔واضح رہے آج پولیس یاد گاری دن منایا گیا ہے جس سلسلے میں وادی کشمیر میں کے تمام پولیس اضلاع میں تقریبات منعقد ہوئی ہے ۔ اس دوران پلوامہ ،اونتی پورہ ،بڈگام ،اننت ناگ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اس سلسلے میں بڑی تقریبات منعقد ہوئے ہیں ۔ جہاں آج تک مارے گئے پولیس اہلکاروں کوشاندار الفاظ میں خراج عقدت پیش کیا ہے ۔
Comments are closed.