امن میں کسی بھی قیمت پر خلل نہیں ڈالنے دیں گے :ڈی جی پی دلباغ سنگھ
مخصوص افراد کے ہلاکتوں کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا تھا
سال رواں میں اب تک 370 پولیس ، سیکورٹی اہلکار جاں بحق،شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش
سری نگر٢١،اکتوبر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں عام شہریوں اور اقلیتی برادری کے افرادکا قتل امن میں خلل ڈالنے اور یو ٹی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کا اقدام تھا لیکن پولیس اور سیکورٹی فورسز ایسے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے اور عسکریت پسندوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے سال رواں میں اب تک مارے گئے270پولیس اور فورسز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر کے پولیس کمپلیکس زیوان میں پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے جمعرات کو کہا کہ کچھ جنگجوئوں نے ایل او سی کے پار اپنے سرپرستوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے یہاں عام شہریوں اور اقلیتی برادری کے افراد کو قتل کرکے امن میں خلل ڈالانے کی کوشش کی ہے۔دلباغ سنگھ نے بتایا ان منتخب ہلاکتوںکا مقصد کشمیر میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا تھا۔ کشمیر نیوز سروس نمائندے کے مطابق انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر فورسز نے جنگجوئوں اور ان کے سرپرستوں کے اس پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تیزی سے کام کیا۔انہوں نے کہا ہم کسی بھی قیمت پر جموں و کشمیر کے فرقہ وارانہ تانے بانے کو نقصان پہنچانے اور امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کا قتل نہ صرف پرامن ماحول میں خلل ڈالنا ہے بلکہ یہ کشمیر کے عام لوگوں کے روزگار اور سیاحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ہم نے امن کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور آگے بھی یہ کارروائی جاری رہے گی ۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس سال اب تک پورے بھارت میں 370پولیس اہلکار اور سیکورٹی فورسز کے دیگر اہلکار ڈیوٹی کے دوران مارے گئے۔ ڈی جی پی نے لائن آف ایکشن میںمارے جانے والے تمام پولیس اہلکاروں کو شاندار الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملک کی سالمیت کے تحفظ اور جموں و کشمیر میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔
Comments are closed.