وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ٹھپ،متعدد موٹر سائیکل ضبط
کارروائیاں حالیہ تشدد سے متعلق،ہوم منسٹر کے دورے کے ساتھ کارروائیوں کا کچھ نہیں :آئی جی پی
سری نگر٢١،اکتوبر : وادی کشمیر کے مختلف اضلاع کے الگ الگ حصوں میںپولیس نے کئی مواصلاتی کمپنیوں کے سگنل ٹاروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل کی بڑے پیمانے پر ضبطی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی )کشمیر زون وجے کمار نے یہ بات صاف کی ہے کہ یہ دونوں کارروائیاں خالصتاً حالیہ تشدد سے متعلق ہیں جن کو ہوم منسٹر کے دورہ وادی کشمیرکے ساتھ کچھ بھی نہیں ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعد سے یہاں مختلف اضلاع اور تحصیل میں متعددسگنل نیٹ روک کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں بیشتر علاقوں میں لوگ اس سہولیات سے محروم ہو کر طرہ طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔ اس دوران پولیس نے کچھ علاقوں میں موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ بھی تیز کیا ہے جس دوران گزشتہ کئی روز سے یہاں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل ضبط کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اب نوجوان موٹر سائیکل گھروں سے باہر نکالنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں ۔ لوگوں میں یہ بات عام ہوئی تھی کہ پولیس یہ کارروائیاں ہوم منسٹر امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر کر رہی ہے ۔جو23سے 25اکتوبر تک جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں ۔اس دوران جمعرات کو کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا یہ دونوں قسم کی کارروائیاںخالصتاًحالیہ تشدد کے واقعات سے متعلق ہیں ۔انہوں نے بتایا ان کارروائیوں کو امیت شاہ کے دورے کے ساتھ جوڑنا ٹھیک نہیں ہے۔خیال رہے سابق وزیر اعلیٰ جموںو کشمیر و مرکزی ویزر غلام نبی آزاد نے بھی گزشتہ روز موٹر سائیکلوں کا کریکڈوں بند کرنے کا سرکار ماطلبہ کیا تھا ْ . کے این ایس
Comments are closed.