میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے صوفی شہباز یوتھ کلب ترکولبل پٹن کے زیر اہتمام محفل نعت

حضرت محمد مصطفیٰ کی تعلیمات میںہی باہمی اتحاد اور امن کا راز مضمر/ ناظم نزیر

اسلام میں باہمی تعلقات کو انتہائی اہمیت ہے،یوتھ کلب کو فاروق رنزو شاہ کا خراج تحسین پیش

سرینگر /19اکتوبر / کے پی ایس : میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے صوفی شہباز یوتھ کلب ترکولبل پٹن کی جانب سے مورخہ 19 اکتوبر 2021 بمطابق 12 ربیع الاول بروز منگل وارکو محفل نعت کاانعقادکیا گیا۔کشمیر پریس سروس کو میڈیاپریس سیکریٹری عمران اشرف ڈار کے موصولہ تفصیلات کے مطابق محفل نعت کی صدارت معروف اسکالر اور کشمیر سوسائٹی کے چیرمین خواجہ فاروق رینزو شاہ ،نامور نقاد ،شاعر ،ماہر لسانیات رنجور تلگامی، معروف صحافی و ایڈیٹر تعمیل ارشادناظم نذیر اواطہر فاروق نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے عبدالوہاب آکاش ، ظفر پرواز(جھارکھنڈ) اور مہمانان ذی وقار غلام نبی بلبل ،بشیر احمد بشیر (ابن نشاط کشتواڑی) اور پیر محمد امین شیخ ایوان صدارت میں موجود تھے ۔محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کا فریضہ عدنان نبی نے انجام دیا۔ نظامت کے فرائض سرور بلبل اور صوفی حمید نے بہ حسن خوبی انجام دئے۔ محفل میں جن شعراء کرام نے شرکت کی انک۔ان میں عبدالوہاب آکاش ، اطہر فاروق ،فاروقہ پروین ،ظفر پرواز (جھارکھنڈ) ،قیصر مجید ،رفاقت حفیظ ،نزیر جان، عاشق حسین، امتیاز حسین ، عبدالقیوم ترکولبل، بشیر احمد بشیر ، شبیر احمد ملک ، بشیر احمد میر ، الطاف حسین بٹ ، فدا عبدالقیوم، غلام نبی صوفی ، سرور بلبل اورصوفی حمید قابل ذکر ہیں ۔اس موقعہ پربشیر احمد میر نے کہا کہ نعمت لکھنے اور پڑھنے والے لوگ قسمت ہیں. ۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیںکہ صوفی شہباز یوتھ کلب ترکولبل صوبہ جموں میں بھی ایسی محفلوں کا اہتمام کرے ۔انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور سے اس محفل میں شامل خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقعہ پرعبدالوہاب آکش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوفی شہباز یوتھ کلب ترکولبل کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسی محفلوں کا اہتمام آنے والے وقت میں بھی کرنے کی ضرورت ہے ۔اطہر فاروق نے یوتھ کلب کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی۔اس موقعہ پر اپنے صدارتی خطبہ میں رنجور تلگامی نے حضور ؐ کی شان و عظمت اورسیرت مقدسہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؐکی تعلیمات اور اسوہ حسنہ میں ہماری کامیابی مضمر ہے ۔اپنے خیالات کاظہار کرتے ہوئے ناظم نذیر نے کہا کہ آپ ؐ کی تعلیمات اور ان کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری نجات ہے اور باہمی اتحاد وامن وآشتی کا راز انہی تعلیمات وہدایات میں مضمر ہے ۔اپنے صدارتی خطبہ میں خواجہ فاروق رنزو شاہ نے کہاکہ اسلام میں باہمی تعلقات کو انتہائی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ؐ کی سیرت اور ان کا اسوہ حسنہ ہمارے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ ؐ کے ساتھ محبت ایمان کی شرط اول ہے اور ہمیں ہر حال میں آپ ؐ کی تعلیمات پر چل کر نجات کی راہ ڈھونڈنی ہے اور اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے ۔صوفی حمید نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور زبان کو محفوظ بنانے کیلئے تمام اقدامات کرنے چاہئیں. صوفی شہباز یوتھ کلب ترکولبل پٹن نے ایک میلاد النبی جلسہ کا بھی اہتمام کیا جس میں ہزاروں عاشق رسول اللہ نے شرکت کی. ۔اس پروگرام کی میڈیا پارٹنر تعمیل ارشاد رہا

Comments are closed.