سرحدی ضلع کپوارہ کے نصف درجن علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین؛ دو برسوں سے کیروسین اوئل سے محروم،ڈیلر کی من مانی عروج پر /مقامی لوگ
سرینگر/ 14 اکتوبر: تارت پورہ سمیت نصف درجن علاقوں میں صارفین دو برسوں سے مٹی کے تیل سے محروم ۔انتظامیہ کی جانب سے کیروسین ڈیلر کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لانے پرعوامی حلقوںنے حیرانگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے سینے پرمونگ دلنے کی ایسے عناصرکو کھلے چھوٹ دے دی گئی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے تارتپورہ فلمرگ،ہچمرگ،شہرکوٹ اوردرل علاقوں میںصارفین کوکاپریٹیوسوسائیٹی کی جانب سے کیروسین اوئل فراہم کیاجارہاہے تاہم کاپریٹیوسو سائیٹی چلانے اورکیروسین ڈیلرنے پچھلے دو برسوں سے متعلقہ علاقوں کے لوگوں کوکیروسین اوئل فراہم نہیں کیاجبکہ ڈیلر کیروسین اوئل بینڈسا چلانے والوں ٹرک ٹاٹاسوموٹاٹا407 ٹپرڈرائیوروں کو60روپے فی لیٹرفروخت کررہاے جسکے نتیجے میں پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کیروسین اوئل کے لئے ترس رہے ہیں علاقے کے ایک وفد نے خبررساں ادارے کوبتایاکہ پچھلے دو برسوں سے وہ مقامی انتظامیہ کوکیروسین ڈیلرکی اس من مانی کے بارے میں آگاہ کرتے رہے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں صرف یقین دہانی کی جارہی ہے اور کبھی بھی اس سلسلے میں یہ نہیں پوچھاگیاکہ کن وجوہات کی بناء پرصارفین کوکیروسین اوئل سے محروم کردیاگیاہے ۔وفد نے ڈویژنل انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ڈپٹی کمشنرکپوارہ کوہدایت کی جائے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے اور کیروسین ڈیلرکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اے پی آئی
Comments are closed.