
ایک سو کروڑ لوگوں کوملک میں کروناوائرس مخالف ٹیکے کے دائرے میں لایاگیا
وزیراعظم مرکزی وزیرصحت لیفٹننٹ گورنر کی جانب سے مسرت کااظہار کیاگیا
سرینگر/ 14 اکتوبر: ملک میں سوکروڑ لوگوں کوٹیکہ کاری کے دائرے میں لایاگیا،96 کروڑ لوگوں کو 12اکتوبر تک ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایاگیا73%لوگوں کو پہلاڈوز اور 28کروڑ لوگوں کوکروناوائرس مخالف دو ڈوز لگائے گئے مجموعی طور پر60%آبادی کروناوائرس ٹیکہ کاری کے دائرے میںلائی گئی جموںو کشمیر میںبھی سوکروڑ لوگوں کوٹیکہ کاری کے دائرے میں لانے کے سلسلے میں خصوسی تقریب کااہتمام کیا گیااور فرنٹ لائن پراپنی خدمات انجام دینے والوں کواعزازسے بھی نوازا جائیگا ۔اے پی آ ئی مرکزی وزارت صحت نے اس بات کاانکشا ف کیاکہ کروناوائرس کی وبائی بیماری کے خلاف جنگ میں ملک نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور ایک سوکروڑ لوگوں کو کروناوائرس مخالف ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایاگیا۔مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد شمار کے مطابق 96کروڑ افرادکوملک میں کروناوائرس کاپہلاٹیکہ لگایاگیا ،جبکہ 28کروڑ لوگوں کودو ٹیکے لگائے گئے 73%لوگ ٹیکہ کاری کے پہلے ڈوز سے ہمکنار کئے گئے اور مجموعی طور پرملک میں 60%آبادی کوکروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایا گیا ۔وزارت کے مطابق آنے والے دو ماہ کے دوران ایک سو بیس کروڑ لوگوں کو پہلااور دوسراڈوزلگایاجائیگا اور اس طرح ملک میں کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ٹیکہ کاری کے سو فیصد دائرے میں جایا جائیگا تاکہ اس وبائی بیماری کو مزیدپیرپھیلانے سے روکاجاسکے ۔ادھر جموںو کشمیر میں بھی سوکروڑ لوگوں کوٹیکہ کاری کے دائرے میںلانے کے ضمن میں تقریب کااہتمام کیاگیا اور اس تقریب کے دوران وبائی بیماری سے نمنٹے کے لئے فرنٹ لائن پراپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں نیم طبعی عملے اور دوسرے اداروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بہترخدمات انجام دینے کے سلسلے میں اعزازسے بھی نوازنے کافیصلہ کیاگیا۔ وزیراعظم نریندرمودی مرکزی وزیرصحت جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہانے ایک سوکروڑ لوگوں کوٹیکہ کاری کے دائرے میں لانے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے کروناوائرس کی وبائی بیماری کی چین توڑنے کے لئے جس طرح سے طبعی عملہ نے اپنی خدمات انجام دی اور لوگوں نے برپورتعاون فراہم کیا وہ قابل تعریف ہے اوربھارت دنیاکے ان ممالک میں شامل ہوا جہاں سوفیصدویکسنیشن کے امکانات روشن ہے ۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میںکہاکہ جن مشکل حالات میں ملک نے اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے وہ قابل فخرہے ۔مرکزی وزیرصحت نے کہاکہ وبائی بیماری کی چین توڑنے کی خاطر ڈاکٹروں نرسوں نیم طبعی عملے اور دوسرے اداروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے جس جان فشانی کے ساتھ کام کیااسے فراموش نہیں کیاجاسکتاہے جموں کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے ایک سوکروڑ لوگوں کوکروانا مخالف ٹیکے کے دائرے میں لانے پرمسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی بھی چلینج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارت نے دنیاکودکھادیا کہ وہ چلینجوں سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت بھی رکھتاہے اور چلینجوں کامقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتاہے۔ لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ وبائی بیماری کی زد میں آکرہمیں وہ لوگ بھی یادہیں جن کی جانیں چلی گئی تاہم ملک کے عوام نے جس بہادری کے ساتھ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کی خاطر اپناتعاون فراہم کیاوہ ایک مثال ہے ۔
Comments are closed.