
شہریوں کی پے درپے ہلاکتوں کے مابعد؛ سرینگر میں جگہ جگہ سخت سیکورٹی کا بندوبست
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی باریک بینی سے تلاشی ،راہگیروں کے شناختی کارڈ بھی چیک
سری نگر:۱۰، اکتوبر: شہریوں کی پے درپے ہلاکتوں اور2 معرکہ آرائیوں کے بعد سرینگر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں او ر جگہ جگہ اور خاص کر حساس مقامات پر ناکے بٹھائے گئے ہیں اور راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ اس دوران ذرائع کاکہنا ہے کہ VIPsسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔ کے این ایس کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کے دوران سرینگر میں شہریوں کی ہلاکتوں اور 2تصادم آرائیوں کے بعد سرینگر میں سخت سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اور شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز گاڑیوں ، سکوٹیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں اور رراہگیروںکی جامہ تلاشی کررہے ہیں جبکہ ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کررہے ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ حفاظتی دستوں کو شہر میں جنگجوئوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات ہیں جس کے بعد پورے شہر میں سیکورٹی کاسخت بندوبست کیاگیا ہے جبکہ تمام مقامات خاص کر حساس جگہوں پر ناکے بٹھاکر گاڑیوں کی تلاشی اور دستاویزوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ VIPsکو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ مخدوش صورتحال اور شہریوں کی پے درپے ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 5شہریوں کو ہلاک کیاگیا ہے جن میں سرینگر میں4شہری بھی شامل ہے۔ مارے گئے شہریوں میں معروف کمسٹ مکھن لعل بندرو اور غیر مقامی شہری کو منگل کی شب جبکہ جمعرات کی صبح2اساتذہ کو سنگم عیدگاہ سرینگر اور شاہ گنڈ حاجن بانڈی پورہ میں شہری شامل ہیں۔
Comments are closed.