ادھمپور میں 2سڑک حادثات؛ سوپور کا ڈرائیور سمیت2ہلاک،9زخمی
سری نگر:۱۰، اکتوبر: ادھمپور میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں سوپور کا ٹرک ڈرائیور سمیت2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ9شہری زخمی ہوئے۔ کے این ایس کے مطابق سیبوں سے بھری ٹرک گزشتہ شب ساڑھے بارہ بجے شاہراہسے لڑھک گئی ۔ ٹرک زیر نمبرJK05D/8319کا ڈرائیور مدثر احمد بٹ ساکنہ سوپور بارہمولہ گاڑی کے کیبن میں مردہ پایاگیا۔ اس دوران گول میلہ ادھمپور ضلع میںٹیمپواور ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں ٹیمپو ڈرائیور سمیت9مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوںکو فوری طور پر ضلع ہسپتال ادھمپور لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے 25سالہ منظور احمد ولد عبدالرشید ساکنہ سنگلدان کو مردہ قرار دیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت پروین اختر ساکن چندر کوٹ، 11سالہ محمد شہرین بٹ، 40سالہ شبیر احمد بٹ، 21سالہ پرویز احمد، 11سالہ سبرین بانو، 26سالہ بلجیت سنگھ، 49سالہ زاہدہ اختر، 23سالہ عرفان وانی اور 43سالہ شماد بیگم ساکنان سنگلدان شامل ہیں۔
Comments are closed.