سری نگر:4 اکتوبر: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ’’جموں و کشمیر میں سال2019 سے جاری مظالم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘انہوں نے کہا مرکزی حکومت اپنے لوگوں کے خلاف سخت ہے جبکہ چینی فوج کا والہا نہ خیر مقدم کرتی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اپنے لوگوں کے خلاف سختی سے پیش آتی ہے جبکہ چینی فوج کا والہا نہ خیر مقدم کرتی ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں سال 2019سے جاری مظالم کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے جموں وکشمیر میں جو کچھ ہوا بدقسمتی سے اس سے چشم پوشی کی گئی اب اسی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہم کب زبان کھولیں گے‘۔موصوفہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا: ’ جہاں بھی حقوق کو پاؤں تلے روندھا جاتا ہے وہاں دفعہ1144 نافذ کرنا حکومت ہند کا ترجیحی اپروچ ہے۔ حکومت اپنے ملک کے لوگوں کے خلاف آہنی مٹھی استعمال کرنے سے کوئی دریغ نہیں کرتی ہے جبکہ چینی فوج کا والہا نہ استقبال کیا جاتا ہے۔ کے این ایس
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.