جموں وکشمیر کے12پولیس افسرانAGMUT کیڈرکے تحت؛ انڈین پولیس سروس یعنی IPS میں پروبیشن پر مقرر

سبھی12آئی پی ایس افسرانجموں و کشمیر کیلئے مختص:حکمنامہ جاری

سری نگر:۴،اکتوبر : صدر جمہوریہ نے پیر کو جموں وکشمیر کے پولیس کے12سینئر افسران کو انڈین پولیس سروس یعنی IPSمیں پروبیشن پر مقرر کیا اور اُنہیں اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے تحت جموں و کشمیر کیلئے مختص کیا۔انڈین پولیس سروس میں شامل کئے گئے پولیس افسران میں شکتی کمار پاٹھک ، ڈاکٹر محمد حسیب مغل ، جاوید احمد کول ، شیخ جنید محمود ، شاہدمعراج راتھر ، ڈاکٹر اجیت سنگھ ، الطاف احمد خان ، حسیب الرحمن ، وکاس گپتا ، عبدالقیوم ، محترمہ نشا نتھیال اور جاوید اقبال متوشامل ہیں۔سبھی12پولیس افسران انڈین پولیس سروس (پروبیشن) رولز ، 1954 کے اصول کے مطابق ایک سال تک پروبیشن پر رہیں گے اور افسر انڈین پولیس سروس (پروبیشن) رولزترمیم شدہ ، 1954 کے ذیلی قاعدہ 5(4) کے مطابق انڈکشن ٹریننگ حاصل کریں گے۔ڈائریکٹر پولیس محکمہ داخلہ اے کے سرن کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق اگرچہ تقرریاں فوری طور پر نافذ ہوتی ہیں ، تاہم شیخ عبدالرحمن اور اوردیگراں بمقابلہ محکمہ داخلہ مقدمے کے نتائج سے مشروط ہیں۔

Comments are closed.