سبکدوش افراد کے نجائے بے روز گار انجینئروں نوکری فراہم کی جائے
اپنی پارٹی کے چیر مین الطاف بحاری کی ایل جی منوج سنہا سے اپیل
سری نگر:4 اکتوبر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف احمد بخاری نے جموںو کشمیر کے لیفٹنٹ گونر منوج سنہا سے اپیل کی ہے جموں و کشمیر میں سب زیادہ تعداد بے روز گار انجینئروں کی ہے اس لئے مختلف محکموں میں سبکدوش ملازمین کے بجائے انہیں تعینات کیا جائے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف احمد بخاری نے لیفٹنٹ گونر منوج سنہا سے اپیل کی ہے جس طرح کل این ایچ آر ایم کے نرسوں کے حکم نامے پر نظر ثانی کی گئی ہے اسی طرح جموں و کشمیر میں سبکدوش انجینئروں کے بجائے ہمارے بے روز گار نوجوانوں انجینئروں کو بھرتی کیا جائے ۔انہوں نے کہا اگر کسی جگہ سینئر انجینئرس کی ضرورت ہے تاہم جونئیر سطح پر ہمارے بے روز گار نوجوانوں کو لیا جائے ۔انہوں نے ایل جی سے اس سلسلے میں ہاتھ جو ڑ اس بارے میں استدعا کی ہے ۔ بخاری نے کہ انجینئروں کوروز گار نہ ملنے کی وجہ سے اب کوئی اس انجینئرنگ تعلیم حاصل نہیں کر رہا ہے ۔
Comments are closed.