بمہامہ کپوارہ میں بھائی نے بہین کوجائیدا کاحق مانگنے پرزندگی سے ہی محروم کردیا

کیس درج بھائی سلاخوں کے پیچھے تحقیقات شروع

سرینگر /27ستمبر: eelبمہامہ کپوارہ میں بھائی نے بہین کوحق مانگنے پر زندگی سے ہی محروم کردیا۔پولیس نے بھائی کی گرفتاری عمل میں لاکرمعاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔اے پی آ ئی کے مطابق بمہامہ کپوارہ کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاما حول پھیل گیا جب سارہ بیگم زوجہ غلام احمدتانترے ساکنہ بہی پورہ کپوارہ نامی خاتون اپنی جائیداد کاحصہ مانگنے کے لئے اپنے بھائی کے پاس پہنچی جہاں بھائی بہین کے درمیاں توں توں میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑتے کارُخ کیامزورہ بھائی غلام احمداپنے غصے پرقابو نہ رکھ سکااور ڈھنڈے سے اپنی بہین سارہ بیگم پروارکیاجس سے وہ شدیدطور پرزخمی ہوئی اگرچہ مزکورہ خاتون کوعلاج کے لئے فوری طور پراسپتال پہنچا دیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئی۔

پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کر نے کے بعدمیت آخری رسومات ادا کرنے کے بعد لواحیقن کو سونپ دی ۔ اے پی آئی نے اس ضمن میں جب رابطہ قائم کیاتو انہوںنے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ بھائی بہین کے مابین جائیدا دکے معاملے پرجھگڑا ہواہے جس کے دوران مزکورہ خاتون کاقتل ہوا۔ پولیس نے اس سلسلے میں خاتون کے بھائی محمدشفیع میر کی گرفتاری عمل میں لائی اور ا ن کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 39/2021درج کیا۔ایس ایچ اووسیم احمد کے مطابق جھگڑے کے دوران حملہ آوروں میں سے ایک زخمی ہوا ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں ان کے شوہر غلام احمدتانترے کے خلاف کیس درج کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 40/2021درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔

Comments are closed.