جموں وکشمیرکے حالات میں کافی بہتری دراندازی کے ساتھ سختی سے نپٹاجائیگا / لیفٹننٹ جنرل پانڈے

وادی کشمیرکے لوگ علیحدگی پسندوں کے کھیل کوپوری طرح سے سمجھ گئے ہے

سرینگر /27ستمبر/اے پی آئی جموں وکشمیرکے حالات کوبہترقرار دیتے ہوئے دراندازی کوناکام بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے 15کارپس کے کمانڈر نے کہاکہ علیحدگی پسندوں کے کھیل کو اب سمجھ گئے ہے نوجوان ان پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کی طرف متوجہ ہورہے ہیں عسکریت کوکسی بھی صورت میں پنپنے نہیں دیاجائیگا اور شر پسندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے فوج نے دس کے قریب اسکولوں میں زیرتعلیم طلاب کوبہتر ٹیکنالوجی فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے جب کہ کھیلوں کے سلسلے میں بی سی سی آ ئی کے اشتراک سے مزیدکئی ٹور نامنٹوں کابھی انعقاد کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پردراندازی کی کوشش کوناکام بنانے اور دراندازی کے خلاف سختی کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی ذکر کرتے ہوے لیفٹننٹ جنرل دی پی پانڈے نے کہاکہ جموںو کشمیرکے حالات میں کافی بہتری آ ئی ہے لوگ خوش ہیں اور اپنے کام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ،جبکہ نوجوان کھیل اور تعلیم کی طرف اپنی توجہ مبزول کررہے ہیں ۔

15کارپس کے کمانڈر نے کہاکہ وادی کشمیرکے لوگ علیحدگی پسندوں کے کھیل کوسمجھ گئے ہے اور اب ملک دشمن سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پردراندازی کوروکنے کے لئے فوج تیاربیٹھی ہے اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں دراندازی کی کئی کوششوں کوناکام بنادیاگیااور مستقبل میں بھی ان کارروائیوں کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔15کارپس کے کمانڈر نے کہاکہ فوج کی جانب سے تعلیم کیلئے طلاب کومددفراہم کرنے کی کارروائیاں عمل میںلائی جارہی ہے اور فوج کی جانب سے دس اسکولوں میں طلاب کوبہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کھیل کے مواقعے دستیاب رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بی سی سی آ ئی کے اشتراک سے کئی مزیدٹورنامنٹوں کاانعقاد کیاجائیگا تاکہ کھیل کھیلنے والے نوجوان اپنی بہتر صلاحیتوںکامظاہراہ کرسکے ۔

Comments are closed.