غیر فعال ملازمین کی برطرفی کے لئے انتظامیہ کی سرگرمیوں میں اضافہ ؛ جموں میں 85اور سیول سیکریٹریٹ وادی کے کئی اداروں میں تعینات ملازمین کامستقبل خطرے میں /ذررائع
سرینگر /26ستمبر/اے پی آئی: "ڈیڈ وڈ” کی برخواست کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے سرگرمیاں تیز ،جموں صوبہ میں صوبائی کمشنر کی ہدایت کے بعد 24گھنٹوں کے دوران دس اضلاع سے85کے قریب ملازمین کی لسٹ ڈویژنل انتظامیہ کوسونپ دی گئی ہے ،جبکہ وادی کشمیر کے دس اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں نے ڈیڈوڈملازمین کی لسٹ کو آخری شکل دی ہے اور کئی محکموں جس میں محکمہ مال امداد باہمی تعلیم اور ہیلتھ بھی شامل ہے میں ڈیڈوڈ ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، جبکہ سیول سیکریٹریٹ میں تعینات کئی ملازمین کے خلاف بھی تلوار لٹکنے والی ہے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہاکی جانب سے سرکاری اداروں میں شفافیت اور کام چور ملازمین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کاپھراعادہ کیاوہی سرکاری اداروں میں غیرفعال اور غیرسنجیدہ ملازمین کی برطرفی کے لئے سرگرمیاں بڑے پیمانے پرشروع کردی گئی ہے ۔باخبر ذررائع کے مطابق جموں کے صوبائی کمشنر راجولنکر نے جموں صوبہ کے دس اضلاع میں غیرفعال ملازمین کی لسٹ کئی دن پہلے اداروں کوفراہم کرنے کی ہدایت کی تھی اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں کے دس اضلاع میں ایسے 85ملازمین کی لسٹ ان کے دفترکوارسال کی گئی ہے جوملازمین انتظامیہ اور عوام کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں ۔باخبرزررائع کے مطابق جموں صوبہ میں غیر فعا ل ملازمین کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی عمل میں لانے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہے ۔ادھرصوبہ کشمیر میں بھی ڈپٹی کمشنروں نے جنگی بنیادوں پرغیرفعال ملازمین کی لسٹ تیار کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔باخبرذررائع کے مطابق محکمہ مال تعلیم ہیلتھ امداد باہمی اور دوسرے کئی اداروں میں تعینات ملازمین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں لسٹ کوآخری شکل دی جارہی ہے ۔سیول سیکریٹریٹ جموں اور سرینگر میں بھی تعینات کئی غیرفعال ملازمین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے اور اس ضمن میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کوغیرفعال ملازمین کی لسٹ فراہم کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے 25ستمبر کواپنے اس موقف کوپھردہرایاغیرفعال ملازمین کو برداشت نہیں کیاجائیگااور سرکاری اداروں میں شفافیت قا ئم کرنے جوابدیہی کویقینی بنانے رشوت خوری کوجڑ سے اُکھاڑ پھینک دینے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائیگی ۔لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کام کاج کو کسی بھی صورت میں متاثر نہیں ہونے دیاجائیگا اور عوام کی خدمت کویقینی بنانے کے ضمن میں جوبھی مزیداقدامات اٹھانے کی ضرور ت محسوس کی جائیگی انہیں اٹھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جائیگی ۔
Comments are closed.