سوپور پولیس نے سیب کی پیٹیاں اڑانے کے گروہ کاپردہ فاش کیا

سیب کی پیٹیاں لوڈ کیرئر ضبط دوافرادسلاخوں کے پیچھے

سرینگر /26ستمبر/اے پی آئی: سوپور پولیس نے سیب کے باغوں سے سیب کی پیٹیاں اڑانے کے گروہ کومقامی لوگوں کے تعاون سے بے نقاب کرتے ہوئے چرائی گئی سیب کی پیٹیاں لوڈ کیرئر ضبط کرتے ہوئے دوافراد کی گرفتاریاں عمل میں لاکرتحقیقات شروع مزیدگرفتاریاں خارج ازامکان نہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق گرسیر سوپورکے علاقے میں 25-26ستمبر کی درمیانی رات کو مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی کہ خرشیداحمد شیخ ولدعبدالغفار اورطاریق احمدبٹ ساکنان سنگری بارہمولہ نامی دو افراد کومقامی لوگوں نے اس وقت دبوچ لیا جب وہ سیب کے باغوں سے سیب کی پیٹیاں اڑا رہے تھے اور اس سلسلے میں مزکورہ نقب زنوں نے ایک لوڈ کیرئرزیرنمبر Jk04F1604جو نقب زن سیب کی پیٹیاں اڑانے کے سلسلے میں استعمال کرتے تھے کو ضبط کردیا۔مقامی لوگوں کے رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن تارزوکی ایک ٹیم نے مقامی لوگوں کی جانب سے پکڑے گئے نقب زنوں کواپنی تحویل میں لے کران کے خلاف ایف آ ئی آر زیرنمبر 109/2021U/S379IPCدرج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔ْپولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے پکڑے گئے نقب زنوں سے پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ہے اور مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتاہے ۔پولیس نے مقامی لوگوں کی کاروائی کی سرہانیہ کرتے ہوئے اور علاقے کے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ سماجی بدعات انجام دینے والے ایسے عناصر کی نشاندہی کرے تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

Comments are closed.