"اوڑی میں گوہالن سیکٹر سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام نادی گئی ،دوغیر شناخت شدہ عسکریت پسندمارے گئے”

گولیوں کے تبادلے کے دوران تین فوجی جوان زخمی وسیع علاقہ محاصرے میں آپریشن بڑے پیمانے پرجاری

سرینگر /26ستمبر/اے پی آئی: اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک اور کوشش کوفورسز نے ناکام بنادیاگولیوں کے تبادلے میں دوغیرشناخت شدہ عسکریت پسند مارے گئے تین فوجی جوان زخمی گولان اوڑی کاوسیع علاقہ محاصرے میں بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیاں عسکریت پسندوں کوڈھونڈ نکالنے کیلئے فضائی خدمات بھی حاصل کی ۔دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اوڑی سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے گروپ نے دراندزی کی کوشش کی تھی جس سے ناکام بنادیاگیا۔اے پی آ ئی کے مطابق شمالی کشمیر اوری میں عسکریت پسندوں نے دراندازی کی ا یک اور کوشش کی جس سے پولیس وفورسز نے ناکام بنادیا25ستمبر کوفوج نے اوڑی کے گوہالن سیکٹر کومحاصرے میں لے کرتلاشی کارروائی شروع کی تھی اور 26ستمبر علی الصبح حدمتارکہ پرفورسز کو مشکوک نقل وحرکت محسوس ہوئی فورسز نے دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کوللکارااور سرنڈر کرنے کی پیش کش کی جوانہوںنے ٹھکرا دی اور فورسز پرخود کار ہتھیاروں سے گولیاں چلائی فورسز نے بھی پوزیشن سمبھال کرجوابی کارروائی شروع کی۔ فریقین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ کافی دیرتک جار ی رہاعسکریت پسندوں کے ابتدائی حملے میں 12جاٹ رجمنٹ کے تین جوان زخمی ہوئے جنہیں پہلے مقامی اسپتال پہنچا دیاگیاجہاں سے انہیں بعد میں فوجی اسپتال بادامی باغ منتقل کیاگیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے اوڑی سیکٹر میں 18ستمبر کودرازی کی کوشش ہوئی تھی جسکے دوران پولیس فورسز نے کئی دنوں تک وسیع علاقے کومحاصرے میں لے کربڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیاں عمل میںلائی اور ان تلاشی کارروائیوں کے دوران تین عسکریت پسندمارے گئے اور ان کے قبضے سے 5اے کے 47رائفلیں 8پستول 45گرنینڈ اور بارودی مواد ضبط کرنے کافورسز نے دعوی کیاتھا 23ستمبر کے بعد اوری سیکٹر میں ایک اور درازادی کی کوشش کی۔دفاعی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ25ستمبر کوپاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں حدمتارکہ کے قریب نقل وحرکت عسکریت پسندوں کی محسوس ہوئی تھی جسکے بعد گولان اوڑی میں تلاشی کارروائیاں شروع کی اور علی الصبح عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین دبارہ رابطہ ہوا عسکریت پسندوں نے دراندازی کی کوشش کے ساتھ ہی خود کار ہتھیاروں سے گولیاں چلائی اگر چہ عسکریت پسندوں کوسرنڈرکرنے کی پیش کش کی گئی تاہم انہوں نے لڑنے کوترجیح دی جوابی کارروائی کے دوران دوغیرشناخت شدہ عسکریت پسندمارے گئے ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرکے وسیع علاقہ کو محاصرے میں لے لیاگیاہے اور تلاشی کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔ عین شاہدین کے مطابق عسکریت پسندوں کوڈھونڈ نکالنے کے لئے جہاں مزید کمک حدمتارکہ کے قریب پہنچادی گئی وہی فضائی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے اور عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن شروع کردیاگیاہے ۔

Comments are closed.