شمالی کشمیرکے وترینا بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین جھڑپ

لشکر طیبہ کے کمانڈر سمیت دوعسکریت پسند ازجان اسلحہ وگولہ بارود ضبط

سرینگر /26ستمبر/اے پی آئی: شمالی کشمیرکے وترینا بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین جھڑپ لشکرطیبہ کے دو مقامی عسکریت پسند از جان رہائشی مکان تباہ اسلحہ وگولہ بارود بر آمد۔آ ئی جی کے مطابق مارے گئے عسکریت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر بھائی اور والد کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔اے پی آ ئی کے مطابق14راشٹریہ رائفلز تین بٹالین سی آر پی ایف اور جموںو کشمیرپولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ وترینا بانڈی پورہ کے علاقے میں عسکریت پسندچھپے بیٹھے ہے اطلاع ملنے کے بعد جب پولیس و فورسز نے علاقے کامحاصرہ کیااور تلاشی کارروائی شروع کی توچھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے پولیس وفورسز پر گولیاں چلائی پولیس وفورسز نے مزیدکمک طلب کرکے داخلی اور خارجی راستے سیل کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کوسرنڈر کرنے کی پیشکش کی جوانہوں نے ٹھکرا دی اور پولیس وفورسز پرخود کار ہتھیاروں سے گولیاں چلائی پولیس وفورسز نے رہائشی مکان جس میں عسکریت پسندوں نے پناہ لی تھی کے مکینوں اور آس پاس رہنے والے ہمسائیوں کوگھروں سے نکال کرمحفوظ مقام پرپہنچادیااور جوابی کارروائی شروع کی۔ عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین دوبدو لڑائی شروع ہوئی جس سے پورا علاقہ لرز اٹھاپولیس وفورسزکی جوابی کاروائی کے دوران د و عسکریت پسند جن کی شناخت عبدالرشیدڈار اور آزاد احمدشاہ کے بطور ہوئی مارے گئے اور پولیس وفورسز نے ان کے قبضے سے دو اے کے 47رائفلیں پستول اور منوعہ دستاویزات برآمدکرنے کادعویٰ کیا۔آ ئی جی کشمیر وجئے کمار کے مطابق 25فروری رات دیر گئے 14راشٹریہ رائفلز جموںو کشمیر پولیس اور تین بٹالین سی آر پی ایف کواطلاع ملی کہ وترینامیں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہے اطلاع ملنے کے بعد پولیس وفورسزنے علاقے کا محاصرہ کیااور علی الصبح جوں ہی تلاشی کارروائی شروع کی عسکریت پسندوں کوسرنڈر کرنے کی پیش کش کی ۔آئی جی کے مطابق رہائشی مکان میں پناہ لینے والے عسکریت پسندوں نے پولیس وفورسزکی جانب سے سرنڈر کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے جدیدہتھیاروں سے گولیاں چلائی پولیس وفورسز نے جوابی کارروائی شروع کی جسکے دوران لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند عبدالرشیدڈار عرف حقانی اور آزاد احمدشاہ مارے گئے ۔آئی جی کے مطابق عبدارشیدڈار پاکستانی تربیت یافیہ عسکرت پسندتھااور 2018میں واگہ سرحد کے ذریعے پاکستان چلاگیاتھا جہاں اس نے اسلحہ اور گولہ بارودکی تربیت حاصل کی، 2019میں واپس لوٹنے کے بعد وہ لشکرطیبہ میں شامل ہوا ور شمالی کشمیرمیں سرگرم تھا۔آئی جی کے مطابق عبدارشیدڈار آزاداحمدشاہ غیرملکی عسکریت پسندعثمان اور سجاد عرف حیدر بی جے پی کے لیڈر ونسیم باری اور اس کے بھائی اور والد ی ہلاکتوں میں ملوث تھے عثمان سجاد عرف حیدر کریری سوپور کے علاقے میں 17ستمبر 2020کو مارے گئے تھے جبکہ دورسرے مزکورہ عسکریت پسند پولیس وفورسزکے ساتھ وترینا میں جھڑپ کے دوران مارے گئے ۔پولیس وفورسزکی جانب سے کارروائی کواہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے آئی جی کشمیرنے کہاکہ شمالی کشمیرمیں لشکرطیبہ کوبہت بڑا دھچکالگ گیا۔ انہوںنے مزیدکہاکہ وترینابانڈی پورہ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دواے کے 47رائفلیں ایک پستول بر آمدکرکے بانڈی پورہ میں کیس درج کیاگیاہے ۔ادھرڈی آ ئی جی شمالی کشمیر بانڈی پورہ وتریناعلاقہ پہنچ گئے جہاں انہوںنے عسکریت پسندو ںکے خلاف آپریشن کی از خود نگرانی کی عسکریت پسندوں اور پولیس فورسز کے مابین جھڑپ کے بعد وترینااور ا سکے آس پاس کے علاقوں میں پولیس وفورسز نے بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائیاں شروع کردی ۔

Comments are closed.