ٹیٹوال سیکٹر میں بھارت پاکستان فوج کے مابین مختصر وقت تک گولیوں کاتبادلہ ;واقعے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں جلدہی حقائق سامنے لائے جائینگے /فوجی ترجمان
سرینگر /26ستمبر: سات ماہ کے طویل عرصے کے بعدشمالی کشمیرمیں کیرن ٹنگڈار کے علاقے میں بھارت پاکستان فوج کے مابین مختصر وقت تک گولیوں کاتبادلہ دفاعی ترجمان نے کہاکہ انہیں ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ملی تاہم جلدہی حقائق منظر عام پرلائے جایئنگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال سیکٹر میں حدمتارکہ پراس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب پاکستانی رینجرس کی جانب سے صبح 7:15منٹ پر آر پی جی ساٹھ ایم ایم موٹارشلز اگلی چوکیوں پرداغے اور پیکا گن سے گولیاں بھی چلائی حدمتارکہ پرتعینات فورسز نے بھی جوابی کارروائی شروع کی اور فریقین کے درمیان مختصر وقت تک گولیوں کاتبادلہ جاری رہاجس سے پوراعلاقہ لرز اٹھااور حدمتارکہ کے قریب ٹیٹوال کے علاقے میں لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیابھارت پاکستان فوج کے مابین گولیوں کے اس تبادلے کے دوران جانی مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔دفاعی ترجمان کے ساتھ جب ا س سلسلے میں رابطہ قائم کیاگیاانہیں اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم جلدہی حقائق منظر عام پرلائے جائینگے ۔
Comments are closed.