زدی بل اور لالبازار کے چھ وارڈوں میں کروناوائرس وبائی بیماری کے تیور پھرسخت
ضلع انتظامیہ نے دس دنوں کے لئے نقل وحرکت پرپابندی عا ئدکردی
سرینگر /24ستمبر: شہرخاص کے کئی علاقوں میں کروناوائرس کے تیور سخت ہونے کے بعد زدی بل اور لالبازار کے چھ وارڈوں میں دس دنوں کے لئے بندشیں عائد کردی گئی ہے قوائد وضوابط کی جوبھی خلاف ورزی کامرتکب قرار پایاجائیگا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائی گی ۔اے پی آ ئی کے مطابق شہرخاص کے زدی بل کے وارڈ نمبر 63-55-56اور لال بازار کے وارڈ نمبر59-6-61کئی افراد کے ٹیسٹ کروناکے سلسلے میں مثبت آنے اور کروناوائرس کے تیور پھر سے سخت ہونے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے شہرخاص کے ان چھ وارڈوں میں دس دنوں کے لئے بندشیں عا ئد کرتے ہوئے لوگوں کی نقل وحرکت پرپابندی عا ئد کردی ہے اور انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی کہ گائڈلائن پرمن وعن عمل کرے اور کسی بھی صورت میں گائڈ لائن کی خلاف ورزی کامظاہراہ ناکرے جوکوئی بھی گائڈ لائن کی خلاف ورزی کامرتکب قرار پایاجائیگا اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر اعجاز اسد نے یہ صاف کردیاتھا کہ جن علاقوں میں کروناوائرس وبائی بیماری کے تیور سخت ہونگے وہاں بندشیں عائدکرنے اور لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کرنے میں کسی بھی طرح کادقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے ایک دفعہ پھرتلقین کی کہ وہ کروناوائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے واضح کی گئی گائڈ لائن پرمن وعن عمل کرے اور جوکوئی بھی خلاف ورزی کامرتکب قرار پایاجائیگااس سے بخشا بھی نہیں جائیگا ۔
Comments are closed.