ترال میں درخت سے گرکر 1شخص لقمہ اجل دوسرا زخمی؛ ہفو ترال میں صف ماتم، علاقے میں 4روز میں تیسرا واقعہ
سری نگر:١٨،ستمبر: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ہفومیں ایک مزدور اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیس جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کی صبح جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے ہفو نگین پورہ نامی گائوں میں اس وقت صف ماتم بیچھ گئی جب یہاں علاقے میں ایک شہری درخت سے گر کر شدید زخمی ہوا ہے اس دوران اگر چہ مزکورہ شخص کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت بشیر احمد بٹ ولدغلام قادر بٹ ساکن نگین پورہ ترال کے بطور ہوئی ہے۔ادھرستورہ ترال میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک
نوجوان اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہوا ہے نوجوان کی شناخت شکیل احمد بٹ کے طور کی گئی ہے ۔اسے قبل بھی لام ترال میں گزشتہ روز ایک شہری اسی طرح کے واقعے میں لقمہ اجل بن گیا تھا ۔وادی میں گذشتہ کئی روز سے بھی کم وقت میں یہ اپنی نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے۔ اس سیزن کے دوران مزدوروں کو کام مل جاتا ہے لیکن یہ سیزن کئی مزدور گھرانوں کے لئے باعث مصیبت بھی بن جاتا ہے کیونکہ ہر سال اس سیزن کے دوران کئی مزدور درختوں سے گر کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں
Comments are closed.