اینٹ بھٹے پرکام کرنے والے مزدوروں میں پانی پت کی لڑائی ؛ 35سالہ غیرمقامی مزدورکی موت

ایک ملزم گرفتار،ایک فرار،دفعہ302کے تحت کیس درج:پولیس

سری نگر:١٨،ستمبر: کے این ایس : وسطی ضلع بڈگام میں ایک اینٹ بھٹے پرکام کرنے والے غیرریاستی مزدوروں کے درمیان جمعہ کورات دیر گئے ہوئے جھگڑے میں ایک مزدورکی موت واقعہ ہوئی ۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق بڈگام ضلع کے لبرتل گائوںمیں واقع ایک اینٹ بھٹے 71-Bپرکام کرنے والے اُترپردیش سے تعلق رکھنے والل کچھ مزدوروں کے درمیان جمعہ کوشام دیر گئے کسی بات کولیکر جھگڑا ہوگیا ،اوراس دوران ایک مزدورکی موت واقعہ ہوئی جبکہ جھگڑے میں شامل 2غیرریاستی مزدورساتھی کی موت کے بعدوہاں سے بھاگ گئے ۔بڈگام پولیس نے ضلع کے لبرتل گائوں میں پیش آئے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعہ کورات دیر گئے اُترپردیش کارہنے والا ایک مزدور اپنے کچھ ساتھی مزدوروںکے ساتھ ہوئے جھگڑے میں مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس پہلے ہی ایک ملزم کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ دوسر مفرور ہے اور اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اس جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والے غیرمقامی مزدور 35سالہ مانگ سنگھ ساکنہ ضلع باگدر شاہجہاں پور یوپی کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے بتایاکہ لبرتل بڈگام میں پیش آئے اس واقعے کے سلسلے میں پولیس تھانہ بڈگام میں ایف آئی آرزیرنمبر297/2021زیر دفعہ307آئی پی سی درج کیا گیاتھا تاہم زخمی مزدورکی موت واقعہ ہونے کے 307کو302آئی پی سی میں تبدیل کیاگیا۔پولیس نے مزید بتایاکہ ملزمان جرم کے مقام سے فرار ہو گئے تھے اور ہفتے کی صبح ایک ملزم29سالہ دنیش سنگھ ولد کالی کارن ضلع بغداد ضلع شاہجہان پور یوپی کو گرفتار کیا گیاتاہم اسی ضلع سے تعلق رکھنے والاایک اورملزم مفرور ہے اور اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول غیرمقامی مزدور کی لاش کاپوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام میں کرایا گیا ،اورنمونے کوفارنسک لیبارٹری بھیجا گیاجبکہ اس سلسلے میں پولیس نے مزیدتحقیقات وکارروائی شروع کردی ۔

Comments are closed.