نور باغ سرینگر میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

ابتدائی فائرنگ کے بعد،جنگجوئوں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوئے

ممکنہ طور فرار ہونے والے جنگجوئوں کو تلاش کرنے کے لئے تلاشی کارروائی جاری:پولیس

سری نگر:١٨،ستمبر: کے این ایس : جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نور باغ علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہو اہے ۔اس دوران پولیس نے بتایا ابتدائی فائرنگ کے بعد جنگجوئوں ایک رائفل اور پستول چھوڈ کرممکنہ طورفرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔تاہم پولیس اور فورسز نے مفرور جنگجوئوں کو تلاش کرنے کے لئے محاصرے اور سرچ آپریشن کو مزید سخت کر دیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق سرینگر کے نور باغ علاقے میںپولیس نے جنگجوئوں کے موجود گی کے حوالے سے اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔پولیس نے بتایا اس دوران جب فورسز نے علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر فائرنگ ہے جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی یہاں ایک تصادم آرائی شروع ہوئی ہے ۔ایک سینیئر پولیس آفیسر کے مطابق ‘پولیس کو باوثوق ذریعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔’پولیس افسر نے مزید کہا کہ ‘جونہی فورسز نے ایک مخصوص جگہ پر تلاشی شروع کی تو وہاں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں۔ اس وقت دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔’بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے بعد خاموشی چھائی ہے جس دوران یہاں فوج اور فورسز کیمزید کمک کو علاقے میں طلب کیا گیا ہے اور آپریشن کو دوبارہ شروع کیا ہے گیا،تاہم جنگجوئوں کی طرف سے جب کوئی جواب نہیں آیا تو فورسز نے دوبارہ تلاشی آپریشن شروع کیا ہے جس دوران انہوں نے یہاں ایکAK47رائفل اور ایک پستول کو برآمد کر لیا ہے ۔اس فائرنگ کے بعد پولیس ترجمان نے کشمیر پولیس زون کے ٹویٹر ہنڈل سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی ایک چھوٹی پارٹی نور باغ علاقے میں کارڑن کر رہی تھی جس دوران یہاں جنگجوئوں نے ان پرع فائرنگ کی ہے ۔انہوں نے بتایا تاہم تلاشی کارروائیوں کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنگجوئوں یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔پولیس نے بتایا جنگجوئوں نے AK47رائفل اور ایک پستول کویہی چھوڑ کر فرار ہوئے تھے ۔انہوںنے بتایا پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے میں سرچ آپریشن کو مزید وسیع کر کے ممکنہ طور مفرور جنگجوئوں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔خیال رہے گزشتہ دنوں پولیس کے ایک سب انسپکٹر کی ہلاکت کے بعد آئی جی پی وجے کمارنے بتایا تھا کہ شہر میں چار جنگجوئوں اور 15او جی ڈبلیوں سرگرم ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار یا انکونٹروں میں مارا جائے گا۔

Comments are closed.