سری نگر :۸،ستمبر: کے این ایس : نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر ڈاکٹرفاروق عبد اللہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کہ افغانستان میں طالبان اسلامی اصولوں کے عین مطابق حکومت کریں گے ۔فاروق عبد اللہ نے جموں و کشمیر میں آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات سے وہ اب کی بار دور نہیں رہیں گے ۔ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے اور دفعہ370 و دفعہ35اے کی بحالی کے اپنے موقف پر برابرا قائم ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان افغانستان میں انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کے مطابق حکومت کریں گے۔ان کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے ریاستی درجے اور دفعہ370 و دفعہ35اے کی بحالی کے اپنے موقف پر برابرا قائم ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے والد اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی 39 ویں برسی کے موقعے پر یہاں درگاہ حضرت بل میں واقع ان کے مزار پر فاتحہ پڑھنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘شیر کشمیر (شیخ محمد عبداللہ) نے اپنی ساری زندگی اس قوم کی ترقی کے لئے گزار دی مجھے امید ہے کہ یہ جماعت بھی اسی پر چلے گی اور آگے بھی لوگوں کی بہتری کے لئے کوشش کرے گی’۔افغانستان کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ طالبان انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کے مطابق حکومت چلائیں گے۔سابق ویزر اعلیٰ نے کہا ‘افغانستان ایک الگ ملک ہے جو وہاں اقتدار میں آئے ہیں انہیں اب اس ملک کو سنبھالنا ہے میں امید کروں گا کہ ہر اہک کے ساتھ انصاف ہوگا اور اور وہ انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں پر چل کر حکومت چلائیں گے’۔ڈاکٹر فاروق نے کہا نے جہاں تک جموں و کشمیر کے ریاستی درجے اور دفعہ 370 و دفعہ35 اے کی بحالی کا تعلق ہے ہم اس پر ڈٹے ہوئے ہیں ہم میں اس کے متعلق کوئی شگاف نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.