سری نگر :۸،ستمبر: حکومت نے جموں وکشمیرانڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام کیلئے روڑمیٹ تجویز کرنے کیلئے فائنانشل کمیشنر وایڈیشنل چیف سیکرٹری اتل ڈلو کی سربراہی میں ایک چاررکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس ) کے مطابق کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی (آئی اے ایس )کی جانب سے 8ستمبر2021کواس حوالے سے ایک گورنمنٹ آرڈرزیرنمبر877-JK(GAD)آف2021جاری کیاگیا۔مذکورہ حکومتی آرڈرکے مطابق جموں وکشمیر کی 2 کارپوریشنوںکوایکدوسرے میں ضم کرکے ایک مشترکہ انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کاقیام عمل میں لانے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،جو حکومت کواس اقدام کے بارے میں روڑمیٹ یانقشہ راہ تجویر کرے گی ۔جموں وکشمیر انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کاقیام عمل میں لانے کیلئے 2پبلک سیکٹر اداروںیا کارپوریشنوں SIDCOاورSICOPکوملایاجائیگا،یعنی ایک دوسرے میں ضم کرکے مجوزہ انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کاقیام عمل میں لایاجائیگا۔ر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی کی جانب سے جاری حکومتی آرڈرمیں لکھاگیاہے کہ مذکورہ بالاکمیٹی کے قیام کومنظوری دی گئی ہے ،جس کاکام مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے ، جے اینڈکے ڈیولپمنٹ ایکٹ1970 کی شقوں کے مطابق جموں و کشمیر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے آئی ڈی سی) کے قیام کیلئے روڈ میپ تجویز کرنے کے ساتھ ،SIDCOاورSICOP ضم کرنے کی سفارش کرنا بھی ہے۔اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ فائنانشل کمیشنر وایڈیشنل چیف سیکرٹری اتل ڈلو ہونگے جبکہ دیگر پرنسپل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،پرنسپل سیکرٹری محکمہ صنعت وحرفت اورسیکرٹری قانون،انصاف وپارلیمانی امورہیں۔سرکاری حکمنامے کے مطابق یہ کمیٹی محکمہ انڈسٹریز وکامرس کی نگرانی میں کام کرے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.