سری نگر :۸،ستمبر: چاڈورہ میں ایک پرائیویٹ الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ کے این ایس کے مطابق گزشتہ روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ میں واقع عبدالاحد بٹ کے کمپلیکس میں امتیاز احمد ریشی ولد غلام رسول مرمت کررہا تھا جس کے دوران اسے کرنٹ لگ گئی اور وہ بیہوش ہوکر گرپڑا۔ مذکورہ الیکٹریکٹریشن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔طبی اور قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد جب امتیاز احمد ریشی کی میت حیدرپورہ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.