سرینگر :۷، ستمبر: سرینگر جموں شاہراہ پررام بن میں 2 مال بردار گاڑیوں کی ٹکرہوا ہے جس کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق جبکہ 2دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ضلع رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک منگل کی صبح جموں سے سرینگر کی طرف آنے والے دو مال بردار گاڑیوںکے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹکرانے کے بعد دونوں گاڑیاں سرینگر۔جموں شاہراہ سے لڑھک کر کم از کم تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگریں۔اس حادثے میںایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے جو ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.