ضلع ریاسی کے دُورافتادہ گائوں ساہری میں سنسنی وسراسیمگی؛ مجرم بھائی کے ہاتھوں بھائی کاقتل

مسلسل چھاپوں کے بعدملزم گرفتار:ایس ایس پی ریاسی

جموں :۷، ستمبر: صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں چچازادبھائی کوقتل کرنے پر8سال قید رہنے والے شخص کو مبینہ طور پر اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔کشمیرنیوزسروس(کے این ایس )کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ پولیس چوکی ٹوٹے ساہری کواتوار کی رات یہ اطلاع ملی کہ سرہائی کے رہنے والے شہری چمیل سنگھ کو اس کے بھائی لہر سنگھ نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایک مقدمہ پولیس اسٹیشن ریاسی میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم مشکل راستے سے2 گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اورمقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم لہر سنگھ جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی شیلندر سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور ملزم کی تلاش میںبھوماگ ، شجرو مہور ، سمبا گگوال اور کٹھوعہ میں چھاپے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ لہر سنگھ کو بالآخر کوٹے ہیرا نگر سے پکڑا گیا جب وہ پنجاب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔بتایاجاتاہے کہ ملزم لہر سنگھ نے2005 میں اپنے چچازادبھائی بنسی لال کو قتل کیا تھا اور وہ اس کیس میں سزا یافتہ تھا ، پولیس نے مزید کہا کہ وہ آٹھ سال تک جیل میں رہا۔

Comments are closed.