سید علی گیلانی کی تجہیز و تکفین اور تدفین؛ پولیس نے کئے ٹویٹر ہینڈل پرکئی ویڈیوز جاری
سرینگر :۷، ستمبر: کے این ایس : علیحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی گیلانی کی تجہیزو تکفین کے تعلق سے اُٹھائے گئے سوال کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران لئے گئے ویڈیوزسوشل میڈیا ٹویٹر پر جاری کئے ہیں۔کشمیرنیوزسروس(کے این ایس )کے مطابق ،سید علی گیلانی کی تجہیز و تکفین کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیویٹر پر کئی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ علیحدگی پسندلیڈر کی موت کے بعد ان کا غسل اور ان کی تدفین احترام کے ساتھ اور شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دی گئی۔جموں و کشمیر پولیس نے پیر کی رات سید علی گیلانی کی تجہیز و تکفین اور تدفین کے سلسلے میں ان کے اہل خانہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کئی وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کئے جن میں با ضابطہ طور پر سید علی گیلانی کی میت کو غسل دیا جارہا ہے اور انہیں کفن پہنایا جارہا ہے۔ ان کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ مرحوم سیدعلی گیلانی کے فرزندان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کووالد مرحوم کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس نے ان الزامات اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر ہینڈل پرسیدعلی گیلانی کی آخری رسومات سے متعلق کئی ویڈیوز جاری کئے ہیں ۔
Comments are closed.