بارہمولہ بانہال ٹرین سروس 5روز بعد بحال
سرینگر :۷، ستمبر: کے این ایس : وادی کشمیر میں پانچ روز کی معطلی کے بعد انتظامیہ نے ریل سروس کو بحال کر دیا ہے جس کی وجہ سے ریل کے ذریعے سے سفر کرنے والے لوگو ں نے راحت کی سانس لی ہے ۔اس دوران سرینگر اور بڈگام میں بھی موبائل انٹرنیٹ سروس کو چالو کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بارہمولہ بانہال ریل سروس کو منگل کے روز پانچ دنوں کی معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔خیال رہے بدھ کی رات سینئر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے وفات کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے احتیاطی طور وادی کشمیر میں کسی امکانی گڑ بڑ کو روکنے کے لئے پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ اور ریل ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔پیر کے روز پابندیاں ختم کرنے کے ساتھ ہی حکام نے منگل سے ریل خدمات کو بھی بحال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں روزانہ ٹرین سے سفر کرنے والے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا طلباء کی تعلیم کو مد نظر رکھ کر دونوں اضلاع بڈگام اور سرینگر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کومنگل کی شام بحال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلباء ،کار باری افراد کے علاوہ عام لوگوں نے راحت محسوس کی ہے ۔
Comments are closed.