ناگہ بل ترال کے چشمے سے باہر نکلنے والی مشہور ندی غلاظت کی ڈھیر میں تبدیل

پانی ناقابل استعمال بن گیا،دہی ترقی محکمے سے ندی کو فوری تعمیر کرنے کا مطالبہ

ترال ۵ ستمبر: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مشہور قدرتی چشمے ’’ناگہ بل ناگ‘‘سے باہر نکلنے والی ندی غلاظت اوع گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاملک امان اللہ ؒ کی صحن میں ایک چشمہ موجود ہے جس کا پانی متعدد بستیوں تک نلوں کے ذریعے سے پہنچایا گیا ہے جبکہ چشمے سے پانی کا ایک بڑا مقدار بچ جاتا ہے جو ایک ندی کی صورت میں ناگہ بل کی ایک بستی کے ساتھ ساتھ پیر محلہ،چھان محلہ ناگہ بل،ماحچھامہ ،کہلیل وغیرہ تک پہنچ جاتا ہے عبد الرشید نامی ایک شہری نے بتایا مزکورہ پانی کو لوگ سنچائی کے ساتھ ساتھ پینے کے لئے پینے کے لئے استعمال کرتے تھے تاہم گزشتہ کئی سال سے مزکورہ ندی غلاظت اور گند گی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے یہ پانی ناقابل استعمال بن گیا ہے ۔آبادی کا کہنا ہے اگر چہ مختلف محکموں جن میں خاص کر دہی ترقی کے محکموں نے مختلف اسکیموں کے تحت ندیوں کو تعمیر کیا ہے تاہم اس ہم ندی کو آج تک نہ تعمیر کیا گیا ہے اور نا ہی اسے صفائی کے لئے کوئی اقدام اٹھایا گیاہے ۔ مقامی لوگوں نے اس حوالے سے بی ڈی ترال،اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس اہم ندی کوچشمے سے پیرمحلے تک صفائی یا تعمیر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے۔ ادھر بلاک ڈیو لوپمنٹ افسر ترال نے بتایا وہ آنے والی گرام سبھا میں اس ندی کے لئے تعمیر کرنے کے منصوبے کو منظوری دیں گے ۔

Comments are closed.