سرینگر۵ ستمبر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ایک گائوں می ں پولیس نے ایک پنچ کی لاش کو برآمد کر لیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے رفیع آباد کے لڑورہ گاوں مقامی لوگوں نے ایک پنچ کو مردہ حالت میں دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا ہے جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل کیا ہے ۔پولیس نے لاش کی شناخت معرراج الدین میر ولد محمد امین میر ساکن لڈورہ رفیع آباد کے طور کی ہے ۔پولیس طبی و قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لوحقین کے حوالے کیا ہے ۔ایس ایس پی سوپورنے بتایا اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.