کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ ہنوز معطل ؛ طلباء تاجر اور بیشتر صحافیوں کو مشکلات

سرینگر۵ ستمبر: وادی کشمیر میں اگر چہ موبائیل کالنگ سروس کو بحال کیا گیا ہے تاہم اتوار کوبھی موبائیل انٹرنیٹ سروس چوتھے روز بھی معطل رہی ہے جس کی وجہ سے صحافیوں اور طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) سمیت سبھی مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل انٹرنیٹ سروس ہنوز معطل ہے جس کی وجہ سے یہاں صارفین جن میں خاص کر طلبائ۔تاجر اور صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حریت کانفرنس کے سابق چیئرمینو علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے بدھ کی شام انتقال کے بعد وادی کشمیر میں مواصلاتی ذرائع معطل کردئے گئے۔اگرچہ گزشتہ شب سبھی مواصلاتی کمپنیوں نے وائس کال اور براڈ بینڈ وٹی ایس پیز کی سروس بحال کردی ،تاہم موبائیل انٹرنیٹ سروس ہنوز بند ہے جس کی وجہ سے مختلف صدر مقامات،کورونا کے پیش نظر گھروں میں کام کرنے والے صحافیوں اور آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر زون ،وجے کمار نے تھاکہ امن وامان کی صورتِ حال کے پیش نظر موبائیل (وائس کال ) اور براڈ بینڈ وٹی ایس پیز سروس بحال کردی گئی جبکہ بی ایس این ایل کی (وائس کال ) اور براڈ بینڈ سروس بند نہیں کی تھی تاہم موبائل انٹرنیٹ سروس اتوار بعد دوپہر تک بند رہے گی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Comments are closed.