سرینگر۵ ستمبر: راجوری کے تحصیل کوٹرنکہ میں دس برس گزرنے کے بعد بھی گھبر اور بتھان کو ملانے والا پل ابھی تک نامکمل ہے۔جس لکے سبب مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تحصیل کوٹرنکہ کے گھبر بھتان گاؤں سے 8 کلومیٹر سڑک کا کام راجوری ضلع کے بدھل تک پی وائی ایس ایم گی (PYSMG) ڈپارٹمنٹ کے تحت 2008 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ 8کلومیٹر سڑک 2017 سے 18کے درمیان بلیک ٹاپنگ کی گی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے اب تک اس سڑک پر کسی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا جب سے گھبر اور بتھان کو ملانے والا پل ابھی تک نامکمل ہے مقامی لوگوں نے پل پر احتجاج کیا اور پل کے مسائل کو ضلع انتظامیہ راجوری کے سامنے بھی لایا۔لیکن افسران نے انہیں صرف یقین دہانی کراکر واپس بھیج دیا۔احتجاجی گوں نے کہا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں تک کہ اسکول کے بچے بھی پریشان رہتے ہیں۔سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے اور کئی گاڑیاں بتھان سڑک پر پھنس جاتی ہیں جب تک کہ ملبہ ہٹایا نہیں جاتا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ راجوری کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اس پل کی مرمت کے لیے مطالبہ کیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.