کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں مسلسل کمی خوش آئند؛ وائرس موجود ہونے تک احتیاطی تدابیر اورمرتب شدہ ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر / ماہرین
سرینگر :عالمگیر وبائی بیماری کوروناوائرس کے پھیلائو میں گذشتہ دو ماہ سے مسلسل کمی آرہی ہے ۔تاہم اب تک4094کوروناوائرس میں مبتلا ہوکر موت کے آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی مجموعی 25,6183تک پہنچ گئی ہے ۔ذرایع کے مطابق گیارہ مہینوں کے عرصہ کے بعد جمعرات کو ایک سو کم مثبت معاملات سامنے آئے ۔اس سے اندازہ ہوا کہ اس خطے میں کوروناوائرس میں کمی آرہی ہے ۔جو خوش آئندہے ۔لیکن یہ بات واضح ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے البتہ تعداد میںبہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس کو ماہرین کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق کو رونامعاملات کے مثبت معاملات سامنے آنے میں کمی خوش آئندہے تاہم کورونا وائرس برقرار ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر یعنی جاری کردہ ایس او پیز کی عمل آوری میں کوئی اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں ۔کیونکہ یہ ایسی مہلک وباء جو احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی سے زیادہ پھیل سکتی ہے کیونکہ اس پر مجموعی طور ابھی تک کسی ملک نے کنٹرول نہیں پایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کورونامخالف ٹیکہ کاری کی شروعات بھی ہورہی ہے اور اس کے بعد ٹیکوں کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں ۔ان کی ہدایات کے مطابق ہر حال میں تب تک احتیاط کرنے کی ضرورت ہے جب تک نہ یہ وائرس سرے سے ہی ختم ہوجائے ۔ماہرین نے عام وخاص پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنانے میں کوئی لاپرواہی نہ برتیں اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج میں ایس او پیز اپنانے میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں ۔
Comments are closed.