اینٹی کرپشن بیوروں کی ٹیم نے ایگریکلچر رولر بینک پرچھاپہ ڈالا؛ ریکارڈکاجائزہ لیااورافسران سے پوچھ تاچھ کی

سرینگر03/ستمبر: اینٹی کرپشن بیوروں کی جانب سے رشوت خوری میں ملوث سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کاسلسلہ جاری،اینٹی کرپشن بیوروںنے شکایت ملنے کے بعد نیشنل بینک کاایگری کلچررولرڈیولپمنٹ دفترپرچھاپہ مار کر ریکارڈ اپنی تحویل میں لے کرتحقیات شروع کردی ۔اے پی آ ئی کے مطابق دو ستمبر کواینٹی کرپشن بیوروں نے جموں میں نیشنل بینک آف اگریکلچر رولرڈیولپمنٹ دفتر پراس وقت چھاپہ ڈالاجب اینٹی کرپشن بیوروں کوشکایت ملی تھی کہ ایگریکلچر بینک کی جانب سے بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں اوربدعنوانیوں کاارتکاب کیاگیاہے شکایت ملنے کے بعد اینٹی کرپشن بیرووں نے دفتر پرچھاپہ ڈالااورتمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لینے کے بعد کئی افسروں سے بھی کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ۔ذررائع کے مطابق ایگری کلچربینک میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں عمل میںلائی گئی ہے اینٹی کرپشن بیوروںکے ایک افسر نے شکایت کی کی شکایت ملنے کے بعد خصوصی ٹیم نے رولررڈیولپمنٹ کے دفترپرچھاپہ ڈالاریکارڈکاباریک بینی سے جائزہ لیاجارہاہے اور کئی افسروں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ہے اینٹی کرپشن بیوروں کے مطابق ریکارڈ کاجائزہ لینے کے بعد باضابطہ طور پرگرفتاریاں عمل میںلائی جارہی ہے ۔ادھرباخبر ذررائع کے مطابق رولرڈیولپمنٹ میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں عمل میںلائی گئی ہے اورلاکھوں روپے کی خرد برد عمل میں لائی گئی ہے ۔جموں کشمیرکے سرکار کے ایک سینئرافسر نے اپنانامخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ تحقیقات اینٹی کرپشن بیوروں نے شروع کردی ہے اورجوکوئی بھی ملوث ہوگااس سے کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔مزکورہ افسر نے کہا کہ حقائق آنے واے گھنٹوں کے72 دوران منظر عام پرلائے جائنیگے اور کچھ بھی چھپانے کی ضرورت نہیں ہے سرکارنے پہلے ہی یہ تہیہ کررکھاہے کہ جو کوئی بھی بدعنوانی بے ضابطگی میں ملوث ہوگا اس کاعہدہ اوررتبہ کتناہی بڑا کیوں نہ ہوقانون کے کٹہارے میںکھڑا کیاجائیگا۔ اے پی آ ئی

Comments are closed.