ریکارڈ ڈیجٹل لائز کرنے اور ای موڈ پرڈالنے کے سلسلے میں جموں وکشمیر چیف سیکریٹری کی خصوصی ہدایت/چیف سیکریٹری
ایک ہفتے کے اندراندر کام مکمل کرکے ای موڈ پرڈالاجائے
سرینگر03/ستمبر: ایک درجن سے زیادہ سرکاری اداروں کوسات دنو ں کے اندراندر ریکارڈ آن لائن اور ای موڑ پرلانے کے احکامات صادرکئے ہے لیفٹنٹ گورنر نے باربار ریکارڈ کوآن لائن کرانے میں اداروں کی غفلت اور لاپرواہی پرشدیدناراضگی ظاہر کی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکی جانب سے جولائی میں اداروں کوہدایت کی تھی کہ وہ جلدسے جلداپناریکارد ڈیجٹل لائز کرکے ای موڑپرلادے تاکہ سرکاری کام کاج کے بارے میں عوام کوجانکاری فراہم ہوسکے اور تیز رفتاری کے ساتھ کام کرنے کاسرکارنے جوفیصلہ کاہے اس پرعمل کی جاسکے ۔کئی بار لیفٹنٹ گورنرکی جانب سے ہدایت کرنے کے باوجود ایک درجن سے زیادہ سرکاری ادارے اپناریکارڈ ڈیجٹل لائزکرنے اور اے موڑ پرڈالنے میں ناکام رہے جس پرلیفٹننٹ گورنرنے سنجیدہ نوٹس لیااور جموںو کشمیرکے چیف سیکریٹری کواس بارے میں آگاہ کیا۔چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح میٹنگ منعقدہوئی جس میں ان اداروں کوسات دنو ںکے اندر اندر ریکارردڈیجٹل لائزکرنے اور ای موڑپرلانے کی ہدایت کی گئی ہے ڈیجٹل لائز ریکارڈ کرنے اور ای موڑ پرڈالنے میں پولیس سی ا ٓئی ڈی فائنان شل ڈیپارٹمنٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت ایک درج کے قریب ایسے ادارے ہے جنہوںنے ابھی تک اپناریکارڈ ڈیجٹل لائزکرنے کے بعد ای موڑ پرنہیں ڈالاہے جولیفٹننٹ گورنرکے احکامات کے خلاف ورزی کے مترادف قرار دیاجارہاہے ۔
Comments are closed.