جھیل ڈل کے ارد گرد انہدامی کارروائی ٹھوس بنیادوں پر عمل میں لائی جارہی ہے /سرکار
جھیل ڈل میں رہنے والے لوگوں کی باز آبادی کاری کی جارہی ہے ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی
سرینگر03/ستمبر: سرینگر ماسٹرپلان کے تحت جھیل ڈل میں رہنے والے لوگوں کی بازآبادکاری اور ڈل کی اراضی پرقبضہ جمانے والوں کے خلاف سخت نوعیت کی کارروائی عمل میں لانے کاانتظامیہ نے عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ قوائدوضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت دینے والے سرکاری افسروں کو بھی بخشاہیں جائیگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق2035تک سرینگر ماسٹرپلان کی عمل آوری سے پہلے ایشاء کی سب سے خوبصورت جھیل جھیل ڈل کی عظمت رفتہ بحال کرنے اور اس ڈل کی ہیئت کوپھر سے بحال کرنے کے لئے سرکار نے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے ۔ڈل ڈیولپمنٹ کے سلسلے میں سرکار نے فیصلہ کیاہے کہ جھیل ڈل کے اندر رہنے والے لوگوں کی جہاں ٹھوس بنیادوں پربازآباد کاری کے اقدامات اٹھائے جائینگے وہی انہدامی کارروائیاں عمل میں لانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔سرکاری ذررائع کے مطابق پچھلے پانچ دہائیوں سے جھیل ڈل کی عظمت رفتہ بحال کرنے اور اس کے اردگردبسانے والو ںکے لئے جس بڑے پیمانے پررقومات خرچ کی گئی ہے اتناپانی جھیل ڈل میںموجو د نہیں ہے ۔سرکاری ذررائع نے مختلف پورٹوں کے حوالے سے کہاکہ جھیل ڈل کودلالوں رشوت خورافسروں بدعنوانیوں میں ملوث کئی سرکاری افسروںنے اپنے لئے سونے کاانڈادینے والی مرغی سمجھ رکھاہے اور اس خوبصورت ڈل کی خوبصورتی کوبحال کرنے زمین پرزبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے سلسلے میںبظاہرکارروائیاں تو عمل میں لائی جاتی ہے لیکن ایک سال کے بعد پھرانہیں حالت کاسامناکرناپڑتاہے جواس سے پہلے تھے اب سرکارنے فیصلہ کیاہئے کہ جھیل ڈل کی اراضی کی نشاندہی کی جائیگی جس کسی نے بھی زبردستی قبضہ جمایاہواس کی پہنچ اورقدکتناہی بڑا کیوں نہ ہوانہدامی کارروائی عمل میںلائی جائیگی اور جھیل ڈل میں رہنے والوں کوبازآبادکاری کے زمرے میں لایاجائیگا ،جبکہ ان سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی جنہوںنے بے ضابطگیوں بدعنوانیوں کی آڑ میں غرقانی کارروائیاں عمل میںلانے کی اجازت دی ہے ۔
Comments are closed.