
امریکہ، افغانستان میں انسانی امداد جاری رکھے گا؛ امکان ہے کہ طالبان رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: امریکی وزیرخارجہ
سری نگر:۳۱، اگست: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا اور طالبان پر ہماری پابندیوں کی وجہ سے یہ امداد حکومت کے ذریعے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس )مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق انہوںنے کہاکہ امریکہ، افغانستان میں طالبان حکومت کے ذریعے نہیں بلکہ آزاد تنظیموں کے ذریعے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ بیان ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکنانٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان پر ہماری پابندیوں کی وجہ سے یہ امداد حکومت کے ذریعے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ انخلا کی صورت حال نے افغانیوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور انھیں فاقہ کشی کا سامنا ہے۔کورونا وائرس نے بھی افغانستان کو کافی زیادہ متاثر کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ طالبان افغانستان میں انسانی امداد کے کاموں میں رکاوٹ ڈالیں گے۔
Comments are closed.