سری نگر:۳۱، اگست: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ جنگلی حیات نے آدم خور تیندوے کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق مانسبل علاقہ میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوںمیں زبردست خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں نے فوری طور پر آدم خور تیندوے کے موجود ہونے کی اطلاع محکمہ جنگلی حیات کو دی۔ ڈی ایف او گاندربل الطاف احمد کاکہنا ہے کہ تیندوے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم ضروری سازوسامان لیکر مانسبل پہنچی اور منگلوار کی صبح تیندوے کو زندہ پکڑا گیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے عہدیدارکاکہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ11جولائی کو ززنہ گاندربل میںبچی کوپکڑے گئے آدم خورتیندوے نے ہی مارا تھا جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے تیندوے کو آدم خور قرار دیتے ہوئے اسے زندہ یا مردہ پکڑنے کی کارروائی شروع کی تھی۔ تیندوے نے 3سالہ ماہیا شبیر دختر شبیر احمد بٹ کو ززنہ فروٹ منڈی سے اٹھالیا تھا اوراس کی چیر پھاڑ کی گئی لاش بعد میں نزدیکی کھیت سے برآمد کی گئی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.